امریکا کا پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہے،امریکی محکمہ خارجہ واشنگٹن ۔ 16 جون(اے پی پی) امریکا نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان …
امریکا کا پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
امریکا کا پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار
خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہے،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن ۔ 16 جون(اے پی پی) امریکا نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا کو طورخم بارڈر پر ہونے والی حالیہ جھڑپوں پر تشویش ہے۔ترجمان نے دونوں اطراف میں بھاری مقدار میں اسلحہ کی موجودگی پر بھی تشویش ظاہرکی اورکہاکہ حالیہ جھڑپوں میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔








