پاکستان کا روسی مسافر طیارہ کے حادثہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان نے روسی مسافر طیارہ کے افسوسناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجہ میں 71 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام روسی فیڈریشن کی حکومت …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان نے روسی مسافر طیارہ کے افسوسناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجہ میں 71 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔