وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش، ان کا انتقال ملک کے لئے بڑا نقصان قرار

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ ہر مرحلے پر آئین اور پارلیمنٹ کا دفاع کیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ ہر مرحلے پر آئین اور پارلیمنٹ کا دفاع کیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایسی شخصیت تھیں کہ ان کے لئے تعزیتی قرارداد منظور ہونی چاہیے جس پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 1960ءکی دہائی میں ان کے والد رکن قومی اسمبلی تھے جنہوں نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، یعنی ان کے خاندان کی جدوجہد 60 سالوں پر محیط ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے بھی اپنے والد کی جدوجہد کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل پرویز مشرف نے نومبر 1999ءمیں ہمیں گرفتار کر کے جیل میں ڈالا تو سب سے پہلی آواز عاصمہ جہانگیر کی تھی۔