اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 184.8 ارب روپے مالیت کے 24 منصوبے منظور جبکہ 169.6 ارب روپے مالیت کے 10 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس …
ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 184.8 ارب روپے مالیت کے 24 منصوبے منظور جبکہ 169.6 ارب روپے مالیت کے 10 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ و مواصلات، فزیکل پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں توانائی کے 2 منصوبے پیش کئے گئے جس میں سوکھی کناری، کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور سے شمالی علاقہ جات میں پن بجلی کی پیداوار کےلئے 73601.81 ملین روپے کا منصوبہ شامل ہے جس کو اجلاس نے ایکنک کو بھجوا دیا۔ توانائی کا دوسرا پی پی آئی بی اسلام آباد کی ترقی کےلئے 64.36 ملین روپے مالیت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔








