وزیر مملکت برائے تعلیم انجنیئر بلیغ الرحمان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم انجنیئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت کا تسلسل ہے اور اس مقصد کے لیے کام کرنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے کسی بھی جماعت کو دئیے …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم انجنیئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت کا تسلسل ہے اور اس مقصد کے لیے کام کرنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے کسی بھی جماعت کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چوری نہیں کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے مذید کہا کہ بلوچستان حکومت کی حالیہ تبدیلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے منفی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لودھران کا این اے 154 کا ضمنی انتخاب بھاری اکثریت سے جیتے گی جو حقیقت میں جمہوریت کی کامیابی ہو گی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور عدلیہ سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش تک بھی نہیں ہوئے جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نہ صرف خود بلکہ اپنے خاندان کے ساتھ عدلیہ کے سامنے پیش ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشاہد حسین سید ایک تجربہ کار اور سینیر سیاستدان ہیں جنہوں نے بطور رکن اسمبلی نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) بلکہ پارلیمان سمیت پورے ملک کے لیے ایک اثاثہ ہیں۔