چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔