اراکین سینٹ کا ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) اراکین سینٹ نے ممتاز قانون دان و انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ عاصمہ جہانگیر جدوجہد کا نام ہے، وہ سیاسی سیاسی وابستگی کی بجائے حقیقت اور سچائی کا ساتھ دیتی تھیں، وہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور مذہبی تنگ نظری کے خلاف تھیں، انہوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) اراکین سینٹ نے ممتاز قانون دان و انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ عاصمہ جہانگیر جدوجہد کا نام ہے، وہ سیاسی سیاسی وابستگی کی بجائے حقیقت اور سچائی کا ساتھ دیتی تھیں، وہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور مذہبی تنگ نظری کے خلاف تھیں، انہوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی، خواتین کو انسانی حقوق کی بالادستی کے لئے عاصمہ جہانگیر کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عاصمہ جہانگیر کے وفات پر خصوصی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین سینٹ نے عاصمہ جہانگیر کی شخصیت کے حوالے سے کئی پہلو اجاگر کئے اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر مظلوموں کی آواز تھیں۔ نڈر اور غیر جمہوریت پسند قوتوں کی مخالف تھیں، وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر تھیں۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے عدلیہ، میڈیا کی آزادی، جمہوریت کے استحکام اور انسانی حقوق کی بلندی کےلئے بے مثال جدوجہد کی، وہ سیاسی سیاسی وابستگی کی بجائے حقیقت اور سچائی کا ساتھ دیتی تھیں، ان سے ہونے والی زیادتی پر شرمندہ ہوں اور دل سے معافی مانگتا ہوں۔