خام تیل کے نرخوں میں کمی

سنگاپور ۔ 16 جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کی رسد میں ممکنہ اضافے کے باعث عالمی معیشت کے بارے میں پائی جانیوالی تشویش اور خام تیل کے امریکی ذخائر میں توقعات سے کم کمی ہے۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 46 سینٹ (0.96 فیصد) کی کمی سے 47.55 ڈالر فی …

سنگاپور ۔ 16 جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کی رسد میں ممکنہ اضافے کے باعث عالمی معیشت کے بارے میں پائی جانیوالی تشویش اور خام تیل کے امریکی ذخائر میں توقعات سے کم کمی ہے۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 46 سینٹ (0.96 فیصد) کی کمی سے 47.55 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 34 سینٹ (0.69 فیصد) کی کمی سے 48.63 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ امریکی محکمہ توانائی کی ایک رپورٹ کے مطابق 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل انونٹریز میں 9 لاکھ بیرل کمی ہوئی جبکہ بلوم برگ سروے میں کمرشل انونٹریز میں 23 لاکھ 30 ہزار بیرل کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply