ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 16 جون(اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا اور ین کی شرح تبادلہ 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ اضافے سے 104.53 ین فی ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ ستمبر 2014ءکے بعد ڈالر کے مقابلے …

ٹوکیو ۔ 16 جون(اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا اور ین کی شرح تبادلہ 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ اضافے سے 104.53 ین فی ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ ستمبر 2014ءکے بعد ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ یورو کے مقابلے میں بھی ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یورو کی شرح تبادلہ 119.17 ین فی یورو سے کم ہو کر 117.84 ین فی یورو ہو گئی ۔

Leave a Reply