اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور معیشت کے استحکام کےلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ ضروری ہے، اس سلسلہ میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی قیادت میں وزارت موسمیاتی تبدیلی جہاد کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں صنوبر کا …
صدر مملکت ممنون حسین کی شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور معیشت کے استحکام کےلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ ضروری ہے، اس سلسلہ میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی قیادت میں وزارت موسمیاتی تبدیلی جہاد کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں صنوبر کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت ”گرین پاکستان مہم“ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد گار ہو گی، اس مقصد کےلئے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور قومی اثاثہ کی حیثیت سے جنگلات کی حفاظت کی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے جنگلات میں اضافہ کےلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں







