وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا اوسلو میں تقریب سے خطاب

اوسلو ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چند سال قبل دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا جارہا تھا لیکن آج یہ ایشیا میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ ابھرنے والی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔ اپنے ایک روزہ دورہ ناروے کے دوران پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب …

اوسلو ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چند سال قبل دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا جارہا تھا لیکن آج یہ ایشیا میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ ابھرنے والی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔ اپنے ایک روزہ دورہ ناروے کے دوران پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ان پہلی پانچ معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب برسراقتدار آئی تو ملک کی اقتصادی شرح نمو3فیصد کے قریب تھی ، گذشتہ سال ملک کی اقتصادی شرح نمو5.3 فیصد تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں سال اس کے 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔