وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا عائشہ گلا لئی کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ان کا بیان محض سیاسی شہرت اور اہمیت حاصل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے، عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف تو چھوڑ دی مگر اس جماعت …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ان کا بیان محض سیاسی شہرت اور اہمیت حاصل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے، عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف تو چھوڑ دی مگر اس جماعت کے سربراہ کے سکھائے ہوئے جھوٹ کو نہ چھوڑا، وہ کس کے ایجنڈے پر اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی ۔ جمعہ کو عائشہ گلائی کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا یہ بیان نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے