وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا مطلوب الرحمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف فنکار مطلوب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مطلوب الرحمن زکوٹا جن کے کردار سے مشہور ہوئے اور بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔مریم اورنگزیب نے ہفتے کو اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ معروف فنکار مطلوب الرحمن نے اپنے فنی …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف فنکار مطلوب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مطلوب الرحمن زکوٹا جن کے کردار سے مشہور ہوئے اور بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔مریم اورنگزیب نے ہفتے کو اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ معروف فنکار مطلوب الرحمن نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے شاندار کردار اپنی بھرپور صلاحیتوں سے انجام دیے اور زکوٹا جن کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔