صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان ن کا آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں خطاب

مظفر آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمارے طلباءاور تربیت یافتہ افرادی قوت ہی ہمارا اصل اثاثہ ہیں جو آزاد کشمیر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کی جانب سے کھیلوں کے حوالے سے تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر …

مظفر آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمارے طلباءاور تربیت یافتہ افرادی قوت ہی ہمارا اصل اثاثہ ہیں جو آزاد کشمیر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کی جانب سے کھیلوں کے حوالے سے تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے قوم کی ترقی میں ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوان ہی اس قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے پوزیشن ہولڈر طلباءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے نوجوانوں کی نشوونما کےلئے کھیلوں کے میدان آباد کرتے ہیں۔ صدر ریاست نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کی ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سے نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی و قوت برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے اور کھیلوں سے نوجوانوں میں محبت، ہمدردی و یگانگت کے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔

مزید خبریں