نیویارک ۔ 20 فروری (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مشرق وسطی میں سیاسی کشیدگی اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ہیں تاہم تیل کی مقامی پیداوار میں اضافے کے باعث نرخوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 89 سینٹ بڑھ کر 65.73 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ کے لیے سودے …
امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ 20 فروری (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مشرق وسطی میں سیاسی کشیدگی اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ہیں تاہم تیل کی مقامی پیداوار میں اضافے کے باعث نرخوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 89 سینٹ بڑھ کر 65.73 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ کے لیے سودے 82 سینٹ اضافے کے ساتھ 62.50 ڈالر فی بیرل طے پائے۔









