اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 47.29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران 11.646 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 7.907 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔