اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) غذائی اجناس کی قومی برآمدات میںگذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2017-18ءکے دوران غذائی اجناس کی برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات 2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔