ٹرمپ انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن ۔ 23 فروری (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر کے اقدامات امریکا اور امریکا سے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موجب بن رہے …

لندن ۔ 23 فروری (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر کے اقدامات امریکا اور امریکا سے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موجب بن رہے ہیں اور ان کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی سربراہان کے گروپ میں ڈالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے چند روز قبل کئے گئے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا تھا۔