صدر مملکت کا محترمہ فاطمہ جناح کے قائم کردہ خاتون پاکستان گرلز اسکول کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

کراچی ۔24 فروری (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم ناگزیر ہے، طالبات اپنی دلچسپی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں،بعض گمراہ عناصر نے بدامنی پیدا کرکے کراچی کو بہت نقصان پہنچایا لیکن حکومت کی درست حکمت عملی اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں کراچی میں امن بحال ہوچکا، اب اس شہراور پاکستان کی ترقی کا راستہ …

کراچی ۔24 فروری (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم ناگزیر ہے، طالبات اپنی دلچسپی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں،بعض گمراہ عناصر نے بدامنی پیدا کرکے کراچی کو بہت نقصان پہنچایا لیکن حکومت کی درست حکمت عملی اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں کراچی میں امن بحال ہوچکا، اب اس شہراور پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، ملک کی سمت درست ہے، حکومت کی کارکردگی سے بہتری پیدا ہوئی۔صدر مملکت نے یہ بات مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے قائم کیے ہوئے خاتون پاکستان گرلز اسکول کے دورے کے موقع پرکہی جہاں انھیں اسکول میں جاری تدریسی عمل اور اس میں بہتری لانے کے سلسلے میں زندگی ٹرسٹ کی خدمات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے ، وفاق اور سندھ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ کراچی کے مخیر حضرات بھی موجود تھے۔