اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سٹرٹیجک تعاون میں اضافہ ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن، ڈیجیٹل، سوشل، کمیونیکیشن اور ثقافتی راہداری کو بھی ترقی ملے گی ، دونوں ممالک کے درمیان روابط استوار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیزکا سی پیک کلچرل کاررواں سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سٹرٹیجک تعاون میں اضافہ ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن، ڈیجیٹل، سوشل، کمیونیکیشن اور ثقافتی راہداری کو بھی ترقی ملے گی ، دونوں ممالک کے درمیان روابط استوار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سی پیک کلچرل کاررواں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے کیا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیّد جمال شاہ، چینی سفارتخانہ کے کلچرل قونصلر یو یی کے علاوہ مختلف دانشوروں، اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں نے سیمینار میں شرکت کی۔








