اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ فلم پالیسی کے نفاذ سے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونگی، فلم اور کلچرل پالیسی اور سی پیک کاروان ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے ،ہم نے اپنا کلچرل دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے ایجنڈے میں کلچرل پالیسی اولین ترجیح تھی جس …
وزارت اطلاعات کے سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا کا آرٹس کنوینشن کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ فلم پالیسی کے نفاذ سے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونگی، فلم اور کلچرل پالیسی اور سی پیک کاروان ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے ،ہم نے اپنا کلچرل دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے ایجنڈے میں کلچرل پالیسی اولین ترجیح تھی جس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے بہت محنت کی اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز سے فلم اور کلچر پالیسی لائی جاری ہے ۔وہ پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے ) میںسی پیک کلچرل کاررواں اور قومی آرٹس کنوینشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب تھیں۔ ملک بھر سے آئے ہوئے 300 سے زائد آرٹسٹس نے تقریب میں شرکت کی۔








