کراچی ۔5 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے بحری قوت اور جنگی تیاریوں کے ایک شاندار مظاہرے کے دوران پیر کے روز شمالی بحیرئہ عرب میں لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کی کامیاب فائرنگ کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے ہمراہ پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس نصر سے …
پاک بحریہ کا شمالی بحیرئہ عرب میں اینٹی شپ کروز میزائل کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
کراچی ۔5 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے بحری قوت اور جنگی تیاریوں کے ایک شاندار مظاہرے کے دوران پیر کے روز شمالی بحیرئہ عرب میں لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کی کامیاب فائرنگ کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے ہمراہ پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس نصر سے لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ دیکھا۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے JF-17 تھنڈر اور پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس سیف سے کیا گیا جو ایک کثیر المقاصد F-22P فریگیٹ ہے۔ پاک بحریہ کے لاجسٹک سپورٹ جہاز پی این ایس نصر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے سربراہ پاک فضائیہ کا خیر مقدم کیا۔









