وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

105

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو سب سے بڑے ہارس ٹریڈر ہیں وہی لوگ مسلم لیگ (ن) پر ہارس ٹریدنگ کے الزامات عائد کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے چوہدری سرور44 ووٹ لے کر جیتے جبکہ پنجاب میں ان کی نشستیں ہی 30 ہیں، یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں تو کیا ہے، وہ لوگ جنہوں نے پیسہ استعمال کیا اور اس طرح کے کام کئے ،وہ انصاف کا درس دیتے ہیں اور پورے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے، عمران صاحب! یہ تو پتہ کرائیں کہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی نے سیٹیں کیسے لے لیں اور چوہدری سرور نے44 ووٹ کیسے لے لئے؟ ان کے خلاف عمران خان نے کون سا ایکشن لیا ؟ کوئی بیان ہی دیں کہ چوہدری سرور نے کوئی غلط کام کیا، ان کے خلاف کوئی ٹویٹ ہی کر دیں، مسلم لیگ (ن) کا نشان غائب کرنے کی کوشش کی گئی مگر محمد نواز شریف کی مہر جو لوگوں کے دلوں پر لگی ہے وہ مٹ نہیں سکتی۔ پیر کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ان چیزوں کا نام و نشان مٹنا چاہئے تھا ۔