امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

69

نیویارک ۔ 7 مارچ (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے تاہم تیل کی ہفتہ وار اضافی پیداواری رپورٹ کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 65.78 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 3 سینٹ (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 62.60 ڈالر فی بیرل طے پائے۔