نیشنل سنگل ونڈو برائے تجارت کا قیام دو سال کے عرصہ کے دوران عمل میں آ جائے گا، اس اقدام سے درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلق تمام لوازمات ایک ہی جگہ پورے کرنے کی سہولت ہو گی،رانا محمد افضل خان

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ نیشنل سنگل ونڈو برائے تجارت کا قیام ایک سے دو سال کے عرصہ کے دوران عمل میں آ جائے گا، اس اقدام سے درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلق تمام لوازمات ایک ہی جگہ پورے کرنے کی سہولت ہو گی جس کے نتیجہ میں پاکستان میں تجارت کرنے کا وقت …

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ نیشنل سنگل ونڈو برائے تجارت کا قیام ایک سے دو سال کے عرصہ کے دوران عمل میں آ جائے گا، اس اقدام سے درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلق تمام لوازمات ایک ہی جگہ پورے کرنے کی سہولت ہو گی جس کے نتیجہ میں پاکستان میں تجارت کرنے کا وقت اور لاگت کم ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان کی بیرونی تجارت کے انتظام کے لئے نیشنل سنگل ونڈو پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی بیرونی تجارت کے انتظام کے لئے نیشنل سنگل ونڈو (این ایس ڈبلیو ) پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کا اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایف بی آر کو یہ کام مکمل کرنے کی زمہ داری دی گئی ہے، پاکستان کسٹمز اس ونڈو کا انتظام سنبھالے گا اور اس کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

مزید خبریں