راولپنڈی ۔ 7 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش …
کسی بھی قیمت پر پرامن پاکستان کی حفاظت کریں گے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی ۔ 7 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش و خروش سے منائے گی جس کے لیے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے ” امن کا نشان ہمارا پاکستان ” کے عنوان سے نیا پرومو بھی جاری کر دیا ہے ۔









