چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے تحت پریمیئر شپ کنٹینر سروس کا آغازکر دیا گیا

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے تحت پریمیئر شپ کنٹینر سروس کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس سروس کے تحت پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائیگر گوادر کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت اور کرار نے ایم ایس ٹائیگر کو بندرگاہ پر پہنچنے تک سکیورٹی فراہم کی۔ یہ نئی …

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے تحت پریمیئر شپ کنٹینر سروس کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس سروس کے تحت پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائیگر گوادر کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت اور کرار نے ایم ایس ٹائیگر کو بندرگاہ پر پہنچنے تک سکیورٹی فراہم کی۔ یہ نئی شپ کنٹینر سروس ،کراچی۔گوادر گلف ایکسپریس، گوادر پورٹ کو مشرق وسطیٰ میں جبل علی سے منسلک کرے گی۔ اس کے علاوہ اس نئی سروس کے ذریعے گوادر پورٹ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی اور شارجہ پورٹس تک بھی رسائی حاصل کرے گی۔ گوادر پورٹ سے فروزَن سی فوڈ کے مزید کنٹینر اس جہاز پر لادے گئے جس کے بعد یہ جبل علی بندرگاہ کی طرف روانہ ہو گیا۔ ایم ایس ٹائیگر کی گوادر بندرگاہ آمد پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںپاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے شرکت کی۔

مزید خبریں