اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان اور صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ‘ وزیراعظم نے یہ بات آج جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے طلباءکے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعظم نے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھارویں ترمیم کرنے کے بعد عوامی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے طلباءکے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان اور صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ‘ وزیراعظم نے یہ بات آج جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے طلباءکے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعظم نے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھارویں ترمیم کرنے کے بعد عوامی خدمات کے بیشتر ادارے صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں تاہم اس کے باوجود وفاقی حکومت نے ہمیشہ صوبے اور اس کے عوام کی ترقی کو اہمیت دی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان تیل و گیس ‘ معدنیات ‘ قیمتی دھاتوں اور بندرگاہ سمیت قدرتی وسائل سے مالا ہے اور عنقریب یہ سب سے زیادہ ترقی یافتہ علاقہ ہوگا۔








