پشاور ۔ 8 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ طاغوتی قوتوں کے خلاف جہادکے اعلان کاحق صرف ریاست کو حاصل ہے اور اسلام نے یہ حق کسی فرد واحد یا گروپ کو نہیں دیا کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل کااعلان کریں، شہروں اور دیہات میں ایک دوسرے کے خلاف قتل کے فتووں سے صرف لاقانونیت کے فروغ اورامن کی فضاءخراب ہونے کے سوا کچھ …
وزیرداخلہ احسن اقبال کا فرنٹیئرکانسٹیبلری ہیڈکوارٹرزمیں ایف سی فلیٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
پشاور ۔ 8 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ طاغوتی قوتوں کے خلاف جہادکے اعلان کاحق صرف ریاست کو حاصل ہے اور اسلام نے یہ حق کسی فرد واحد یا گروپ کو نہیں دیا کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل کااعلان کریں، شہروں اور دیہات میں ایک دوسرے کے خلاف قتل کے فتووں سے صرف لاقانونیت کے فروغ اورامن کی فضاءخراب ہونے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ جمعرات کو فرنٹیئرکانسٹیبلری ہیڈکوارٹرزمیں ایف سی فلیٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اوربعدازاں میڈیاسے گفتگومیں انہوںنے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ جب تک ہمارے فوج اورایف سی کے بہادرجوان موجود ہیں کوئی دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ چندسال قبل کچھ دہشت گردگروپوںنے ملک کویرغمال بنایاہواتھا اور عالمی سطح پرپاکستان میں رہائش کوخطرناک سمجھاجارہاتھا جبکہ آج پاکستان ایک معاشی قوت اور پرامن ملک کے طور پر ابھر رہاہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت،فوج اورپولیس دہشت گردی کے خلاف ایک ہیں اوریہی وجہ ہے کہ بچے کچھے دہشت گرد جائے پناہ ڈھونڈرہے ہیںلیکن ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھےں گے اورملک کواپنے بچوں کیلئے ایک پرامن محفوظ گھربنائیں گے۔








