اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اب تک چیئرمین سینٹ کیلئے اپنے امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے تمام اتحادیوں کی شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے …
مسلم لیگ (ن) نے اب تک چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا، جو منتخب سینیٹرز اپنی دوہری شہریت ترک کر چکے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اب تک چیئرمین سینٹ کیلئے اپنے امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے تمام اتحادیوں کی شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ایم ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے جو آئندہ کی حکمت عملی کیلئے تمام اتحادیوں اور پارلیمنٹیرین سے ملاقاتیں کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قبل ازیں محمد نواز شریف نے چیئرمین سینٹ کیلئے نام تجویز کیا تھا جس کی پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون چیئرمین آصف علی زرداری نے مخالفت کر دی، مخالفت کی وجہ بھی وہی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوری عمل کے خلاف ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔








