اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) جاری مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا جنوری کے دوران شعبہ کی برامدات 3 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2018ءکے دوران شعبہ کی برآمدات میں 3.8 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 411.5 ملین ڈالر تک …
جاری مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4.7 فیصد کا اضافہ ہوا ، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) جاری مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا جنوری کے دوران شعبہ کی برامدات 3 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2018ءکے دوران شعبہ کی برآمدات میں 3.8 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 411.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں جولائی تا جنوری کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات 5.9 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔








