ننگرہار میں فضائی اور زمینی کارروائیوں میں داعش کے 27 جنگجو ہلاک، ارزگان میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 47 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ، ہرات میں طالبان نے روزہ نہ رکھنے پر چھ شہریوں کو گولی مارکر زخمی کردیا کابل ۔ 19 جون(اے پی پی) مشرقی افغانستان میں فضائی اور زمینی کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 27 جنگجو ہلاک ہوگئے، ارزگان میں افغان …
ننگرہار میں فضائی اور زمینی کارروائیوں میں داعش کے 27 جنگجو ہلاک

مزید خبریں
ننگرہار میں فضائی اور زمینی کارروائیوں میں داعش کے 27 جنگجو ہلاک، ارزگان میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 47 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ، ہرات میں طالبان نے روزہ نہ رکھنے پر چھ شہریوں کو گولی مارکر زخمی کردیا
کابل ۔ 19 جون(اے پی پی) مشرقی افغانستان میں فضائی اور زمینی کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 27 جنگجو ہلاک ہوگئے، ارزگان میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 47 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے ، صوبہ ہرات میں طالبان نے روزہ نہ رکھنے پر چھ شہریوں کو گولی مارکر زخمی کردیا۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیوں کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے 27 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع آچین کے علاقے مہمند، مزدکی، گیرو اور عبداللہ خیل میں فضائی اور زمینی کاروائیاں کی گئیں۔ افغان وزارت دفاع نے بھی ان کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔ صوبہ ارزگان میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 47 طالبان ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔








