ماری پیٹرولیم کمپنی بعد ازٹیکس منافع میں 47.8 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں ماری پٹرولیم کمپنی کوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8فیصد زیادہ بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبرکے اختتام تک کمپنی کو 6815 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں ماری پٹرولیم کمپنی کوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8فیصد زیادہ بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبرکے اختتام تک کمپنی کو 6815 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 4612ملین روپے کابعدازٹیکس منافع ملا تھا۔اس عرصہ میں کمپنی کی مجموعی فروخت میں 4.5فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ جنرل سیلزٹیکس کی شرح میں 20.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مالی سال کے چھ مہینوں میں کمپنی کے فی حصص آمدنی 61.82روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں