مالی سال2017 کے دوران صوبہ سندھ کی جانب سے موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولیوں میں 16.9 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران صوبہ سندھ کی جانب سے موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولیوں میں 16.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سندھ نے موٹر وہیکلرز ٹیکس کی مد میں 6.2 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ مالی سال 2016ءکے دوران صوبہ سندھ نے اس …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران صوبہ سندھ کی جانب سے موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولیوں میں 16.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سندھ نے موٹر وہیکلرز ٹیکس کی مد میں 6.2 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ مالی سال 2016ءکے دوران صوبہ سندھ نے اس ضمن میں 5.3 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے تھے۔ اس طرح مالی سال 2016ءکے مقابلہ میں مالی سال 2017ءکے دوران سندھ کی جانب سے موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولیوں میں 16.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں