اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) سال 2017ءکے دوران فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (پی ایم پی کے) کے بعداز ٹیکس منافع میں 67 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2016ءکے دوران کمپنی کو 575 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا جبکہ گذشتہ سال 2017ءکے لئے کمپنی کا خالص منافع 191 ملین روپے …
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 67 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) سال 2017ءکے دوران فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (پی ایم پی کے) کے بعداز ٹیکس منافع میں 67 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2016ءکے دوران کمپنی کو 575 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا جبکہ گذشتہ سال 2017ءکے لئے کمپنی کا خالص منافع 191 ملین روپے تک کم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں کمی کا سبب کمپنی کے مجموعی ٹرن اوور میں 2 فیصد کی کمی جبکہ ٹیکسز میں 47 فیصد کا اضافہ ہے جس کے باعث کمپنی کی بعداز ٹیکس آمدنی میں 67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








