ٹوکیو ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.8 ین کم ہوکر 191 ین (1.81 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 135 یوان کمی کے ساتھ 12510 یوان ( 1977 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔