اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) فروری 2018ءکے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 16.55 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2018ءکے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 3 ہزار 220 ملین ڈالر تھا جو فروری 2018ءکے دوران کم ہو کر 2 ہزار 687 ملین ڈالر رہ گیا۔ اس طرح جنوری کے مقابلہ میں فروری کے دوران ملک کے تجارتی …
فروری 2018ءکے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 16.55 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) فروری 2018ءکے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 16.55 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2018ءکے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 3 ہزار 220 ملین ڈالر تھا جو فروری 2018ءکے دوران کم ہو کر 2 ہزار 687 ملین ڈالر رہ گیا۔ اس طرح جنوری کے مقابلہ میں فروری کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 16 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت برآمدات کے فروغ اور درآمدات میں کمی کے ذریعے تجارتی خسارہ کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔








