اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) اے سی سی اے پاکستان کے فنانشل انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ کامرس، آئی ٹی اور قومی معیشت اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں کی نمائندہ شخصیات کی باہمی مشاورت کے لئے لیڈرشپ ڈائیلاگ کے سلسلے کی پہلی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیاجس میں پارلیمنٹیرئنز، ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے چیف ایگزیکٹیوز اور نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے …
اے سی سی اے پاکستان کے زیر اہتمام فنانشل انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ کامرس، آئی ٹی اور قومی معیشت اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں کی نمائندہ شخصیات کی باہمی مشاورت کے لئے لیڈرشپ ڈائیلاگ کے سلسلے کی پہلی کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) اے سی سی اے پاکستان کے فنانشل انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ کامرس، آئی ٹی اور قومی معیشت اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں کی نمائندہ شخصیات کی باہمی مشاورت کے لئے لیڈرشپ ڈائیلاگ کے سلسلے کی پہلی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیاجس میں پارلیمنٹیرئنز، ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے چیف ایگزیکٹیوز اور نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر صنعت و تجارت سے متعلق امور معیشت کی ترقی اور مستقبل کے چیلنجز پر غوروخوض کیاگیا اور دنیا میں پاکستان کاوقار بلند کرنے، طلباءو طالبات کی پیشہ وارانہ تربیت اور مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق تعلیمی و تربیتی سہولیات میں اضافے سمیت ان انٹرنیشنل مارکیٹ کی ضروریات اور رجحانات کے مطابق قومی ترجیحات کے تعین کے لئے سفارشات مرتب کی گئیں۔ افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل اور وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر اقتصادی حالات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔








