رواں مالی سال کے دوران قومی برآمدات میں 12.2 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران قومی برآمدات میں 12.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2017-18ءکے دوران قومی برآمدات کا حجم 15.97 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران قومی برآمدات کا …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران قومی برآمدات میں 12.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2017-18ءکے دوران قومی برآمدات کا حجم 15.97 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران قومی برآمدات کا حجم 14.23 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں بھی 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا فروری 2017-18ءکے دوران سمندرپار مقیم پاکستانیوں نے 12.84 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 12.41 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے درآمدی بل کا 36 فیصد حصہ ترسیلات زر سے ادا کیا جاتا ہے اور ترسیلات زر تجارتی خسارہ کو کم کرنے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔

مزید خبریں