نجی شعبہ کوقرضوں کی شرح میں گذشتہ سال کے دوران 16.4 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سال 2017ءکے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 16.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2017ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 7.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2017ءکے دوران ٹیکسٹائلز اور سیمنٹ کے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سال 2017ءکے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 16.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2017ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 7.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2017ءکے دوران ٹیکسٹائلز اور سیمنٹ کے شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کیمیکلز اور ادویہ سازی کی صنعت کی جانب سے قرضوں کی واپسی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں