آئی سی آئی پاکستان کے سوڈا ایش تیار کرنے والے پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میںدس سال کے دوران ایک لاکھ ٹن اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) گذشتہ دس سال کے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے سوڈا ایش تیار کرنے والے پلانٹ کی توسیع سے پیداواری صلاحیت میں ایک لاکھ ٹن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کا شمار پاکستان میں سوڈا ایش تیار کرنے والے ابتدائی کارخانوں میں ہوتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمپنی نے کھیوڑہ کے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) گذشتہ دس سال کے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے سوڈا ایش تیار کرنے والے پلانٹ کی توسیع سے پیداواری صلاحیت میں ایک لاکھ ٹن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کا شمار پاکستان میں سوڈا ایش تیار کرنے والے ابتدائی کارخانوں میں ہوتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمپنی نے کھیوڑہ کے مقام پر سوڈا تیار کرنے کا کارخانہ 1944ءمیں قائم کیا تھا اور اس کی پیداواری صلاحیت 18 ہزار ٹن سالانہ تھی تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرتی رہی اور سوڈا ایش کی پیداوار میں اضافہ سے مقامی صنعتی ضروریات کو پورا کرتی رہی ہے۔

مزید خبریں