اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر پورے ملک میں کام زوروشور سے جاری ہے، پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو اپنا سچا دوست سمجھتے ہیں، سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، سی پیک …
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر پورے ملک میں کام زوروشور سے جاری ہے، پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، چاو لی جیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر پورے ملک میں کام زوروشور سے جاری ہے، پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو اپنا سچا دوست سمجھتے ہیں، سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، سی پیک کی کامیابی میں میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں رابطوں اور تعاون کا اہم کردار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چاو لی جیان نے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی چےن کا دےرےنہ خواب ہے، چین پاکستان کو اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کےلئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ ےہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔








