پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈ سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈ سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی جس کے بعد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ایئر چیف کا تعارف کرایا گیا۔ باہمی ملاقات کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ترقی پانے اور پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں افواج کے مضبوط تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ تمام اہم آپریشنل اورانٹرسروسز ا±مور کی انجام دہی کےلئے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین تعاون اور مو¿ثر رابطوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں