چین کے اعلیٰ سطحی وفد کا وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ، وفد کے سربراہ کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات

راولپنڈی۔ 22 مارچ (اے پی پی) چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ باہمی تعلقات پر ایک اجلاس منعقد ہوا، سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری اور ”سسٹنڈ“ کے نائب منتظم ژان بن ژو نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں دوطرفہ دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا گیا اور موجودہ …

راولپنڈی۔ 22 مارچ (اے پی پی) چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ باہمی تعلقات پر ایک اجلاس منعقد ہوا، سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری اور ”سسٹنڈ“ کے نائب منتظم ژان بن ژو نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں دوطرفہ دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا گیا اور موجودہ تعلقات کے مزید فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی۔ دونوں جانب سے دفاعی تعاون کے مختلف منصوبوں کے ہموار عمل کو یقینی بنایا گیا۔ چینی وفد کے سربراہ ژان بن ژو نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بھی ملاقات کی۔ چینی وفد نے دفاعی شعبہ اور فوجی تجارت میں دلچسپی ظاہر کی۔وفاقی وزیر نے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کی طویل تاریخ کو سراہا۔

مزید خبریں