وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریح و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے زیر اہتمام تصویری نمائش سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریح و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا، پاکستانیوں کے خون سے جمہوریت نہیں نکل سکتی، پاکستان قائداعظم کے وژن اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے، تعلیم یافتہ قومیں تعمیر کے سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی اگر متحد ہو جائیں تو انہیں …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریح و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا، پاکستانیوں کے خون سے جمہوریت نہیں نکل سکتی، پاکستان قائداعظم کے وژن اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے، تعلیم یافتہ قومیں تعمیر کے سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی اگر متحد ہو جائیں تو انہیں کسی اور کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم بابا ئے قوم کے قول ”تنظیم، اتحاد اور یقین محکم “پر عمل کر کے ہر قسم کی مشکلات سے باآسانی نمٹ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کونسل کے تعاون سے یوم پاکستان کی مناسبت سے تحریک پاکستان کے عظیم رہنما¶ں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا، ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز عبدالواحد خان اور مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات موجود تھے۔ وزیر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور یہاں پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور جیتنے والے بچوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زبان سے محبت ہے، دنیا میں یہی ہماری پہچان ہے، انگریزی زبان بھی ضروری ہے کیونکہ ہم گلوبل ویلج میں رہتے ہیں تاہم اپنی زبان کا کوئی نعم البدل نہیں، ہم جہاں بھی جائیں ہماری پہچان اپنی زبان اور ثقافت سے ہونی چاہیے۔

مزید خبریں