وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن میں 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم بارے پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو آج پھر 1940ءوالے تعمیری جذبہ کی ضرورت ہے، وطن عزیز کے قیام میں قوم کا جذبہ اور عزم شامل تھا، 23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین بنا، 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم شروع کر دی ہے، چاہتے ہیں …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو آج پھر 1940ءوالے تعمیری جذبہ کی ضرورت ہے، وطن عزیز کے قیام میں قوم کا جذبہ اور عزم شامل تھا، 23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین بنا، 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم شروع کر دی ہے، چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی اس مہم کا حصہ بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پلاننگ کمیشن میں 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم بارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین بنا، آمرانہ دور میں آئین پاکستان کو بار بار معطل کیا جاتا رہا، وطن عزیز کو آج پھر 1940ءوالے تعمیری جذبہ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025ءتک پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 2013ءمیں حکومت سنبھالی تو چارسو اندھیرے تھے، ملک بدترین توانائی بحران کا شکار تھا، ملک میں ہر روز دہشت گردی کے باعث درجنوں لاشیں گرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا جا رہا تھا، معیشت منجمد ہو چکی تھی، کھیلوں کے میدان اجڑ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی کے تحت آج ملک میں امن قائم ہے، لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے آج ملک میں دنیا سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

مزید خبریں