سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ائر بیس آمد پر سری لنکا کے صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے سری لنکن ہم منصب کا خیر مقدم کیا جبکہ روایتی کپڑوں میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ائر بیس آمد پر سری لنکا کے صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے سری لنکن ہم منصب کا خیر مقدم کیا جبکہ روایتی کپڑوں میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔پاکستان میں قیام کے دوران سری لنکا کے صدر یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں مہمان اعزاز ہونگے۔دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا کے صدر کی پریڈ میں شرکت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی تعلقات اور پاکستانی قیادت اور عوام کا سری لنکا کے صدر کیلئے احترام کی عکاس ہے۔میتھری پالا اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔اس موقع پر سول سرونٹس،سفارکاروں کی تربیت اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے۔

مزید خبریں