اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل نے ہمیشہ ملکی اقتصادی استحکام، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو نہیں رکنا چاہیئے کیونکہ پاکستان پہلے ہی تین …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل نے ہمیشہ ملکی اقتصادی استحکام، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو نہیں رکنا چاہیئے کیونکہ پاکستان پہلے ہی تین بدترین مارشل لاز کا سامنا کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا سنگ میل کے حصول کے لیے ایک نکاتی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ معاون خصوصی نے سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو آئین کی حدود میں بات کرنے اور غیر روایتی زبان کے استعمال سے انکار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے بیانیے ہی کو ترجیح دی ہے جو پہلے ہی پشاور سمیت مانسہرہ، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں بڑے بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کر کے عوامی طاقت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ مریم نواز شریف کے وژن، ان کی دلیری اور قیادت کی خوبیوں کے باعث ان کے عوامی جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔








