اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ملک کے ایک تجربہ کار اور سینئر سیاستدان ہیں جن کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طویل وابستگی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں مختلف تصورات کے حامل ہیں اور …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ملک کے ایک تجربہ کار اور سینئر سیاستدان ہیں جن کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طویل وابستگی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں مختلف تصورات کے حامل ہیں اور وہ اپنی جماعت کے امیج کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ملکی معیشت میں اچانک ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد پاکستان کو سیاسی اور اقتصادی محاذ پر بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے فوری بعد اپنی وزارت عظمیٰ کی کرسی کو چھوڑ دیا کیونکہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہیں اور ہماری قیادت نے بھی ہمیں یہی سکھایا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر لوگ آئندہ عام انتخابات میں بھی ہماری جماعت کی حمایت کریں گے۔








