حکومت ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کے لیے تیار ہے،پاکستان آئی ایم ایف کے کسی بھی پروگرام کے لیے نہیں جا رہا، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جسے بہت جلد ہی پیش کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے لیے مثبت ثابت ہو گا اور قومی معیشت کے لیے مددگار بھی ثابت ہو …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جسے بہت جلد ہی پیش کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے لیے مثبت ثابت ہو گا اور قومی معیشت کے لیے مددگار بھی ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں درآمدات برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں لیکن ڈالر کی قیمت میں اضافے سے برآمدات پر مثبت اثر پڑے گا۔

مزید خبریں